Site icon روزنامہ کشمیر لنک

لاہور انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن اچانک معطل کردیا

لاہور: ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کےخلاف آپریشن غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا۔لاہور میں چند روز سے تجاوزات کے خلاف آپریشن بھرپور طریقے سے جاری تھا جس دوران انتظامیہ نے کئی علاقوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے سرکاری زمین واگزار کرائی تاہم گزشتہ روز شہبازشریف کی نیب سے گرفتاری کے بعد آپریشن کو اچانک روک دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور انوار الحق کے مطابق تجاوزات کےخلاف آپریشن حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے شروع کیا جائے گا اور مکمل غیر جانبدار طور پر انجام دیں گے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں ساڑھے 6 ارب روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار کرائی جا چکی ہے تاہم اب دوبارہ آپریشن ایک سے دو روز بعدشروع کردیا جائے گا۔

Exit mobile version