لاہور: چیف جسٹس پاکستان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیدیا۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے سانحہ پر غیر جانبدار جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست کی۔جسٹس ثاقب نثار نے طاہر القادری سے مکالمہ کیاکہ آپ کی درخواست پر انسداد دہشت گردی عدالت کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا ہے۔چیف جسٹ پاکستان نے طاہرالقادری کو ہدایت دی کہ ہائیکورٹ نےآپ کی اپیل مسترد کی آپ سپریم کورٹ میں اپیل کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے انسداد دہشت گردی عدالت کو کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیتے ہوئے پنجاب حکومت، پولیس اور محکمہ پراسیکیوشن کونوٹس جاری کردیئے۔