لاہور: پولیس نے شہبازشریف کی گرفتاری پر احتجاج کرنے والے (ن) لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔نیب نے گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا جس پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سخت رد عمل کا اظہار کیا گیا جب کہ پارٹی کارکنان نے بھی احتجاج کیا۔مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے گزشتہ روز مال روڈ ریگل چوک پر شہبازشریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا تھا جس پر پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ سول لائنز میں پولیس کی مدعیت میں ہی درج کیا گیا ہے جس میں ممبر قومی اسمبلی وحید عالم اور ایم پی اے میاں مرغوب سمیت 150 کے قریب کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔