Site icon روزنامہ کشمیر لنک

لاہور: نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن لاہور میں واقع پارٹی سیکریٹریٹ میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری ہے جس میں سی ای سی کے ارکان شریک ہیں۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شہبازشریف کی گرفتاری اور ضمنی انتخابات سے متعلق تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ مسلم (ن) کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو نیب نے گزشتہ روز آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گرفتار کیا اور عدالت نے انہیں 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے رکھا ہے۔

Exit mobile version