Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آئی جی پنجاب کا تبادلہ: الیکشن کمیشن اپنا حکم واپس لے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا خط

لاہور: اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا نوٹی فکیشن معطل کرنے کے احکامات واپس لینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو اچانک عہدے سے ہٹاکر ان کی جگہ سابق آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کو تعینات کیا جس کے چند گھنٹے بعد ہی الیکشن کمیشن نے آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا حکومتی نوٹی فکیشن معطل کردیا۔جیونیوز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی پنجاب کے تبادلے پر حکومتی نوٹی فکیشن معطل کرنے کے احکامات واپس لینے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے۔خط میں کہا گیاہےکہ الیکشن کمیشن کا 3 ستمبر کا حکم صوبے کے پولیس چیف کو تبدیل کرنے میں رکاوٹ نہیں، ضمنی الیکشن کے اضلاع میں تقرر و تبادلے سے الیکشن کمیشن نے منع کیا تھا جب کہ آئی جی پنجاب کا تبادلہ صوبے کی مشاورت سے طریقہ کار کے مطابق کیا گیا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی الیکشن کے دوران آئی جی پنجاب کے تبادلے کو احکامات کی خلاف ورزی قرار دیا گیا جب کہ حکومت نے اسے درست اقدام قرار دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ آئی جی پنجاب کو حکومتی ٹاسک پورا نہ کرنے پر ہٹایا گیا۔

Exit mobile version