Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عمران خان کی چھوڑی ہوئی 4 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کو 2 پر شکست کا سامنا

وزیر اعظم عمران خان کی چھوڑی ہوئی 4 نشستوں میں سے پاکستان تحریک انصاف کو 2 سیٹوں پر شکست ہوگئی۔وزیر اعظم عمران خان نے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی 5 نشستوں سے کامیابی حاصل کی تھی جس میں بنوں سے این اے 35، اسلام آباد سے این اے 53، میانوانی سے این اے 95، لاہور سے این اے 131 اور کراچی سے این اے 243 شامل تھیں۔عمران خان نے ان 5 حلقوں میں سے اپنے پاس میانوالی کی نشست این اے 95 رکھی تھی جس کے بعد ان کی چھوڑی ہوئی 4 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے۔ضمنی انتخابات میں وزیر اعظم عمران خان کی چھوڑی ہوئی 4 نشستوں میں سے 2 پر تحریک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔وزیر اعظم کی چھوڑی ہوئی نشست این اے 35 بنوں سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار زاہد اکرم درانی نے پی ٹی آئی کے امیدوار مولانا نسیم علی شاہ کو شکست دی ہے۔عمران خان کا 5 نشستوں میں سے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ.جب کہ زاہد خان عام انتخابات میں عمران خان سے ہارنے والے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے صاحبزادے ہیں۔عام انتخابات میں لاہور کے حلقے این اے 131 پر وزیر اعظم عمران خان سے ہارنے والے ن لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق ضمنی انتخابات کے اکھاڑے میں بھی میدان میں اترے۔ضمنی الیکشن میں سعد رفیق نے تحریک انصاف کے ہمایوں اختر خان کو شکست دی ہے۔تحریک انصاف کواین اے 53 اسلام آباد اور کراچی سے این اے 243 سے جیتی گئی سیٹوں کو برقرار رکھا ہے۔ این اے 53 سے پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان جب کہ این اے 243 سے عالمگیر خان کامیاب ہوئے ہیں۔

Exit mobile version