لندن: برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں 2019 میں پہلے بچےکی پیدائش متوقع ہوئے۔شاہی محل کنسنگٹن پیلس کی جانب سے ٹوئٹر پر اس بات اعلان کیا گیا۔شاہی اعلامیے کے مطابق، ‘ڈیوک اور ڈچز آف سوسیکس اس بات کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ ڈچز آف سوسیکس کے ہاں 2019 کے موسمِ بہار میں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔’واضح رہے کہ شاہی جوڑا رواں برس مئی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔حال ہی میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے سڈنی کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر میگھن مارکل نے جامنی رنگ کے دو فولڈر اٹھا رکھے تھے، جس پر سوشل میڈیا پر ایک بحث کا آغاز ہوگیا کہ شاید میگھن کچھ چھپانا چاہتی ہیں۔دوسری جانب برطانوی میڈیا میں بھی قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹس شائع ہوئیں کہ شاید شاہی جوڑے کے یہاں ننھے مہمان کی آمد ہونے والی ہے، جس کی اب شاہی محل کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔