Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وقت آگیا ہے لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں: چیف جسٹس

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کہا ہےکہ وقت آگیا ہے جب لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں چکوال میں غیرقانونی سیمنٹ فیکٹریوں کے قیام کے معاملے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نےانکوائری رپورٹ جمع کرادی ہے، دو سیمنٹ فیکٹریاں لگانےکیلئے قواعد کے خلاف این اوسی جاری ہوئے۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ رپورٹ کے مطابق سابق سرکاری افسر اور علاقے کے سیاستدان اس میں ملوث ہیں، ضلعی ناظم، سیکریٹری مائنز اور تحصیل ناظم غیرقانونی این اوسی جاری کرنے میں ملوث ہیں۔ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ پر عدالت نے اینٹی کرپشن کو نامزد افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ وقت آگیا ہے جب لوگوں کو قبروں سے نکال کر ٹرائل کیے جائیں۔عدالت نے کارروائی کی ہدایت دینے کے بعد معاملہ نمٹا دیا۔

Exit mobile version