Site icon روزنامہ کشمیر لنک

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اور فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش

کراچی: منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور مقدمے میں نامزد اومنی گروپ کے مالک انور مجید کے تینوں بیٹے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔ملزمان کے خلاف بوگس اکاؤنٹ کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے، سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے تینوں صاحبزادوں، ذوالقرنین، علی مجید اور نمر مجید نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔آج سماعت کے لیے تمام ملزمان پیش ہوئے تاہم فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 13 نومبر تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔منی لانڈرنگ کیس میں انور مجید، حسین لوائی، غنی مجید اور حسین لوتھا بھی نامزد ہیں۔

Exit mobile version