گوادر: بلوچستان کے شہر گوادر کے ساحل پر ایک ڈولفن مردہ حالت میں پائی گئی۔
گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالراحم کے مطابق ڈولفن گوادر کے ساحل پر مردہ حالت میں پائی گئی تھی، جس کے بارے میں امکان ہے کہ وہ ماہی گیروں کے جال میں پھنسنے سے مری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈولفنز کچھ دیر بعد سطح سمندر پر آکسیجن لینے آتی ہیں، اس لیے جال میں پھنستے ہی مر جاتی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے سمندر میں ڈولفن کی تقریباً 12 اقسام پائی جاتی ہیں، جو معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں۔