Site icon روزنامہ کشمیر لنک

امریکا کی مخالفت کے باوجود فلسطین کو اقوام متحدہ کی اہم باڈی کی سربراہی مل گئی

نیویارک: امریکی مخالفت کے باوجود فلسطین اقوام متحدہ کی اہم باڈی کا سربراہ بن گیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران فلسطین کو 77 ترقی پذیر ممالک کی سربراہی ( G 77) دینے کی قراداد منظوری کے لیے پیش کی گئی۔ووٹنگ کے دوران 146 ممالک نے فلسطین کی سربراہی کے حق میں ووٹ دیا جب کہ امریکا، اسرائیل اور آسٹریلیا نے مخالفت میں ووٹ دیا اور 15 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلے نے فلسطین کو جی 77 کی سربراہی دینے کو اقوام متحدہ کی غلطی قرار دیا۔یاد رہے کہ 1964 میں اقوام متحدہ نے ترقی پذیر 77 ممالک کی تنظیم جی 77 کی بنیاد رکھی تھی اور اس میں اب چین سمیت 134 ممالک شامل ہیں۔

Exit mobile version