Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سعودی عرب نے قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کردی

ریاض: سعودی عرب نے اپنے استنبول قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تصدیق کردی۔سعودی صحافی جمال خاشقجی اپنی ترک منگیتر سے شادی کے لیے 2 اکتوبر کو استنبول کے سعودی قونصلیٹ پہنچے تھے تاہم اس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئے جس کے بعد صحافی کو قتل کیے جانے کی اطلاعات تھیں اور اس حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر سعودی عرب صحافی کے قتل میں ملوث ہے تو اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔مقامی میڈیا کے مطابق سعودی پراسیکیوٹر کا کہناہےکہ دو اکتوبر کو جب خاشقجی قونصل خانے آئے تووہاں موجود افراد سے ان کی لڑائی ہوئی جس کانتیجہ خاشقجی کی موت کی صورت میں نکلا اور ان افراد نے موت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی۔مقامی میڈیا کے مطابق خاشقجی سے لڑائی کاسبب نہیں بتایا گیا اور یہ بھی واضح نہیں کیاگیاکہ خاشقجی کی میت کہاں ہے۔سعودی مملکت کی جانب سے صحافی کی موت پر افسوس کااظہار کیا گیا ہے جب کہ پراسیکیوٹر کا کہنا ہےکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

Exit mobile version