Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، قطر کے نائب وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان اور قطری وزیر خارجہ کی ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق قطری وفد نےدہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا اور سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کیلیےاپنا مثبت کردارادا کرتا رہےگا۔

Exit mobile version