Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی فوج کےہاتھوں نہتےکشمیریوں کے قتل عام کیخلاف مقبوضہ وادی میں آج مکمل ہڑتال

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی وحشیانہ کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل عام کے خلاف حریت رہنماؤں کی اپیل پر آج مکمل ہڑتال ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں فائرنگ اور دھماکے کرکے 9 کشمیریوں کو شہید اور 50 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک کی جانب سے دی گئی ہے۔مشترکہ حریت قیادت کے اعلان پر آج وادی میں مکمل ہڑتال اور کل سری نگر کے لال چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔ہڑتال کے باعث آج وادی میں تمام تعلیمی ادارے، دکانیں اور کاروبار بند رہے گا۔واضح رہے کہ قابض انتظامیہ کی جانب سے ضلع کلگام میں گزشتہ روز ہی کرفیو نافذ کرکے انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔حریت قیادت کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران اور قابض افواج کشمیریوں کی نسل کشی پر گامزن ہے اور بھارتی حکومت نے قابض افواج کو کشمیریوں کے قتل عام کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

Exit mobile version