Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اڈیالہ جیل میں قیدیوں کیلئے آنے والے سرکاری راشن میں خردبرد کا انکشاف

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے لیے آنے والے سرکاری راشن میں مبینہ خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔اڈیالہ جیل کے سینئر کلرک اقبال نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں اس نے اڈیالہ جیل حکام پر قیدیوں کے لیے آنے والے سرکاری راشن میں خرد برد کرنے کا الزام لگایا۔کلرک نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ روٹیوں کے ٹکڑوں کی آڑ میں چاول، چینی، پتی، گھی اور دیگر چیزیں جیل سے باہر لے جائی جاتی ہیں، اس کام میں جیل کا ٹھیکے دار راجہ مظہر اور سینئر جیل حکام بھی ملوث ہیں۔اس حوالے سے جب جیل سپرنٹنڈنٹ منصور اکبر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے سینئر کلرک کے الزامات کو مسترد کردیا۔جیل سپرنٹنڈنٹ نے ویڈیو کو پرانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ویڈیو اس وقت کی ہے جب سینئر کلرک اور ٹھیکے دار کے درمیان اچھے تعلقات تھے اور گاڑی میں لے جائی گئی صرف سوکھی روٹیاں ہیں، راشن نہیں، سینئر کلرک پر پہلے بھی سنگین الزامات تھے، اس کے خلاف تادیبی کاروائی کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کو لکھا ہوا ہے۔

Exit mobile version