Site icon روزنامہ کشمیر لنک

لاہور ہائیکورٹ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ نیب خیبرپختونخوا نے ان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا، لیکن نوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس کیس میں بلایا گیا ہے۔اپنی درخواست میں کیپٹن (ر) صفدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب انہیں گرفتار کرلےگا، لہذا عدالت ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔سماعت کے بعد عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

Exit mobile version