ریاض: وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا کے درمیان ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیراطلاعات فوادہ چوہدری، مشیر تجارت عبد رزاق داؤد، وزیر مملکت ہارون شریف اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق بھی موجود تھے۔دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران باہمی دلچسپی کے امور، تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔وزیراعظم اور سعودی فرمانروا نے دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کیا۔