کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد پولیس اہلکار پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں وہ دم توڑ گیا۔مقتول اہلکار بروری تھانے میں محرر تعینات تھا اور رات کو ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہا تھا۔جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت محمد موسیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔