Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے ولے اجلاس میں سیاسی واقتصادی صورت حال سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کاجائزہ لیا جارہا ہے، اس کے علاوہ کابینہ چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا بورڈ کی تقرری کی منظوری دے گی جب کہ نیب کے صرف سرکاری ڈیوٹی پر بیرون ممالک جانے والے افسران کو سرکاری پاسپورٹ دینےکی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، تفتیش کیلئے بیرون ملک جانیوالے افسران کو بلیو پاسپورٹ دیئے جائیں۔وفاقی کابینہ کے ایجنڈے کے مطابق نیشنل لائبریری پاکستان اور بلغاریہ کے مابین ایم او یو کی توثیق کی جائے گی، کابینہ اکادمی ادبیات پاکستان اور اومان ادبی ادارے کے درمیان معاہدے کی توثیق کرے گی۔ایجنڈے میں آئی ٹی ٹاسک فورس کے قیام، اسپیس مشن اور زرعی شعبے میں پاک چین تعاون بڑھانے کا ایم او یو شامل ہے جب کہ پاک چین انسداد منشیات کیلئے تعاون بڑھانے کے ایم او یو کی منظوری دی جائے گی۔

Exit mobile version