Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سندھ حکومت کا تھر میں غذائی قلت دور کرنے کیلئے پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے تھر میں غذائی قلت دور کرنے کے لیے پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ کرلیا جس کے تحت 50 ہزار خاندانوں کو ہر ماہ راشن بیگ دیئے جائیں گے۔تھرپارکر میں غذائی قلت کے باعث نومولود بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے اور تھر میں غذائی قلت سے بچوں کی اموات پر چیف جسٹس پاکستان نے بھی برہمی کا اظہار کیا تھا۔سندھ حکومت نے صحرائے تھر کے باسیوں کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے اور علاقے میں غذائی قلت دور کرنے کا پروگرام شروع کرنےکا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت 50 ہزار خاندانوں کو ہر ماہ راشن بیگ دیئے جائیں گے جن میں اشیائے ضروریہ اور قوت بخش خوراک شامل ہوگی۔پروگرام کے لیے نادرا اور دیگر اداروں کی مدد سے 50 ہزار خاندانوں کی نشاندہی کی گئی ہے، راشن بیگ کی تقسیم کا پائلٹ پروجیکٹ ابتدائی طور پرتین ماہ کے لیے ہوگا۔سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہےکہ حکومت ہر ماہ راشن بیگ پر22 کروڑ روپے سے زائد خرچ کرےگی، راشن بیگ میں اشیاء کی مالیت ساڑھے 4 ہزار روپے ہوگی، بیگ کی تقسیم کا مقصد تھر کی خواتین اور بچوں میں غذائی کمی دور کرنا ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام کےتحت امداد اور فی خاندان 50 کلوگندم کی تقسیم اس کےعلاوہ ہیں، سندھ حکومت تھرپارکر کے مسائل کےحل کے لیے تمام وسائل بروئےکار لارہی ہے۔

Exit mobile version