Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائےگا

دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گرین شرٹس اور کینگروز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔پچھلے میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد توقع ہے کہ پاکستان ٹیم وننگ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھی تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کی سرتوڑ کوشش ہوگی۔واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔24 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 66 رنز سے شکست دے دی تھی۔سیریز کا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 28 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

Exit mobile version