Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا پھر دعویٰ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے دعویٰ کیاہےکہ 50 سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے۔گزشتہ روز جیونیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نوازشریف 100 فیصد جیل جائیں گے۔فواد چوہدری کے بیان پر سابق وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے احتساب عدالت سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے جب کہ خواجہ حارث کی استدعاپر وزیراطلاعات نے ایک اور تازہ بیان دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ حارث سینیئر وکیل ہیں، انہوں نےکروڑوں روپےفیس نہ لی ہوتی تو وہ بھی مان جاتےکہ نواز شریف کوسزا ہونی چاہیے۔وزیراطلاعات کا کہنا تھاکہ بدقسمتی ہے ایسے فول پروف مقدمات ختم ہونے میں برسوں لگ جاتے ہیں، اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈرشپ ہے نا نظریہ، صرف پیسے بچانے کی سیاست ہورہی ہے۔فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ پچاس سے زیادہ لوگ جیل جائیں گے۔

Exit mobile version