Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وفاقی حکومت کی نئے آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی کی درخواست مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نئے انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) اسلام آباد کی تقرری سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست مسترد کردی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل خالد جاوید کی جانب سے نئے آئی جی کی تعیناتی سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ امن وامان کی صورتحال کے باعث اسلام آباد میں کسی دوسرے آئی جی کی اجازت دی جائے۔جس پر چیف جسٹس نے کہا نئے آئی جی کے بجائے آپ کسی کو ایڈیشنل چارج دے دیں، اگر ہم نے یہ آرڈر نہ دیا ہوتا تب بھی آپ کسی کو تو لگاتے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ریاست امن و امان کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے، جیسا گزشتہ رات وزیراعظم نے بھی کہا لیکن اگر کسی کے خلاف کیس بنتا ہی نہ ہو تو سزا کیسے دیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ نبی پاک کے ناموس پر ہم بھی اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہیں اور رسول پاک کی توہین کسی کے لیے قابل برداشت نہیں۔چیف جسٹس نے کہا ایمان کسی کا کم نہیں ہے، ہم صرف مسلمانوں کے قاضی نہیں ہیں، بینچ میں بیٹھے کئی ججز درود شریف پڑھتے رہتے ہیں۔

Exit mobile version