Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میاں صاحب آرہے ہیں انتظار کرینگے؟ کون سے میاں صاحب؟ نثار کا صحافی کے سوال پرجواب

اکوڑہ خٹک: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما اور نوازشریف کے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار نے اپنے قائد کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا۔اکوڑہ خٹک میں مولانا سمیع الحق کے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد چوہدری نثار کو صحافیوں نے گھیر لیا۔اس دوران میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو ایک دوسرے کو راستہ دینا ہوگا۔اس موقع پر ایک صحافی نے چوہدری نثار سے میاں نوازشریف سے متعلق سوال کیا کہ میاں صاحب آرہے آپ انتظار کریں گے؟چوہدری نثار نے صحافی سے پوچھا کون سے میاں صاحب آرہے ہیں؟ اس پر صحافی نے جواب دیا کہ میاں نوازشریف آرہےہیں۔لیگی رہنما نے کہا کہ میری طرف سے آپ انہیں سلام کہہ دینا۔واضح رہےکہ پاناما کیس کے بعد سے چوہدری نثار علی اور نوازشریف کے درمیان دوریاں پیدا ہوگئی ہیں جب کہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے انہیں پارٹی ٹکٹ جاری نہیں کیا اور چوہدری نثار نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تاہم وہ قومی اسمبلی کی نشست پر شکست کھاگئے اورپنجاب اسمبلی پر کامیاب ہوئے۔

Exit mobile version