Site icon روزنامہ کشمیر لنک

9 نومبر کو چھٹی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، شہریار آفریدی

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے واضح کیا ہے کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کو عام تعطیل سے متعلق خبر میں کوئی صداقت نہیں اور ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران 9 نومبر کی چھٹی کی مخالفت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ نئے پاکستان کا وژن ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے کام ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی کابینہ نے ایک چھٹی نہیں کی۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نثار چیمہ نے سوال اٹھایا کہ محنت کا فلسفہ پھر یوم قائد پر کیوں لاگو نہیں ہوتا؟تاہم وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے یہ کہہ کر بات ختم کردی کہ چھٹی کے بجائے اسکولوں میں بچے علامہ اقبال کے فلسفہ سیکھیں۔

Exit mobile version