Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دیدیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے متروکہ وقف املاک بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر و سیکریٹری مذہبی امور اور سیکریٹری متروکہ وقف املاک بورڈ شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیراعظم کو متروکہ وقف املاک بورڈ میں مالی وانتظامی بے قاعدگیوں پر بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم نے بورڈ میں مالی بدانتظامی پرسخت تشویش کا اظہار کیا اور بورڈ کا فرانزک آڈٹ کرانے کا بھی حکم دیا۔

اجلاس متروکہ وقف املاک بورڈ کی تنظیم کیلئے ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے تمام معاملات پیش کیے جائیں۔

Exit mobile version