اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تیکنیکی سطح کے مذاکرات آج دوسرے روز بھی جاری رہیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کے دو ہفتوں کے دورے پر ہے جس کے دوران پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے مذاکرات ہو رہے ہیں، مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ معیشت کے مختلف شعبوں کا ڈیٹا شیئر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے وفد کے ساتھ آج پاور سیکٹر کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا جس میں ہونے والے نقصانات اور وصولیوں سے متعلق اعداد و شمار پیش کیے جائیں گے۔مذاکرات کا دوسرا مرحلہ پیر سے شروع ہوگا جس میں پاکستان اور آئی ایم ایف میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے اور مذاکرات کا یہ سلسلہ 20 نومبر تک جاری رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 6 سے 7 ارب ڈالر تک مالی ضروریات کی درخواست کر سکتا ہے، پالیسی سطح کے مذاکرات میں سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک شریک ہوں گے۔