Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مصور پاکستان کا یوم پیدائش عقیدت سے منایا جا رہا ہے

لاہور: شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 141 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کئی شہروں میں تعلیمی اداروں، تنظیموں اور اکادمیات کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ اقبال کے نظریات، ان کی سوچ اور پیغام کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مصور پاکستان کو پاک بحریہ اور پاک رینجرز کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔ جس کے بعد مزار اقبال پر پاک نیوی کے دستے نے پاک رینجرز سے چارج سنبھال لیا۔ اسٹیشن کمانڈر نیوی کموڈور نعمت اللہ نے بطور مہمان خصوصی پریڈ کا معاینہ کیا اور مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد فاتحہ خوانی کی۔ مہمان خصوصی نے یادداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔ واضح رہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث مزار اقبال پر عوام کا داخلہ بند رکھا گیا ہے ۔

Exit mobile version