Site icon روزنامہ کشمیر لنک

دورہ ابو ظہبی لیگی کارکنوں کا وزیر اعظم آزاد کشمیر سے انوکھا انتقام

متحدہ عرب امارات ن  لیگی تحفظات کا واہ ویلہ کرنے والے کارکنوں نے وذیر اعظم آزاد کشمیر سے انوکھا انتقام لیا
وزیر اعظم کا موبائل دورہ ابو ظہبی کے دوران اہم لیگی کارکن نے ہتھیا لیا

ن لیگی  اہم زمہ دار نے مداخلت کرتے ہوئے وزیراعظم کا 3 روز بعد موبائل برآمد کروا لیا

اسلام آباد ( رضوان عباسی ) متحدہ عرب امارات ن  لیگی کارکنان  تحفظات کا واہ ویلہ کرنے والے کارکنوں نے وذیر اعظم آزاد کشمیر سے انوکھا انتقام لیا تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کا موبائل دورہ ابو ظہبی کے دوران اہم لیگی کارکن نے ہتھیا لیا   مگر ن لیگی اہم زمہ دار نے مداخلت کرتے ہوئے وزیراعظم کا 3 روز بعد موبائل برآمد کروا لیا  ذرائع سےمعلوم ہوا ہے کہ موبائل ہتھیانے والے لیگی کارکن نے موبائل کا ڈیٹا بھی چوری کرنے کی کوشش کی مگر فنی وجوہات کی بناء پر  کامیاب نہ ہوسکا وزیر اعظم آزاد کشمیر کا موبائل چوری ہونے والی خبر امارات اور گلف  کے ن لیگی کارکنان میں جنگل میں آگ کی طرح پھیل جانے کی وجہ سے سیکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے جس پر  ن لیگ امارات کے اہم  عہدیدار نے  تین روز کے بعد فون برآمد کرا لیا اور اس معاملے کو دبانے کی کوشش کی ، ذرائع سے پتا چلا ہے فون ہتھیانے والے  ن لیگی کارکن اور ساتھیوں  نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے متحدہ عرب امارات کے دورہ کے دوران مخصوص گروپ کو بھی دورہ متنازع بنانے کے لئے سوشل میڈیا پر افواہوں کے ذریعے پراپیگنڈا کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ موبائل چوری معاملے کے بعد بے نقاب ہوگئئ

Exit mobile version