Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میرپور میں بھی تحریک لبیک کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے  پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ سب انسپکٹر زخمی  

میرپور میں بھی تحریک لبیک کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے  پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ سب انسپکٹر زخمی
میرپور(کشمیر لنک نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے راہنمائوں کی گرفتاری کیخلاف جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تحریک لبیک کے کارکن احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے  اور مبلا پل پر دھرنا دینے کی کوشش کی اس موقع پرمظاہرین پر دینہ اور میرپور پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ مظاہرین کے پتھرائو سے سب انسپکٹر نوید زخمی متعدد کارکن بھی زخمی 50کے قریب کارکن گرفتار کر لئے گئے چوک شہیداں میں بھی تحریک لبیک کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ پولیس نے دھر لیا،تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک کے راہنمائوں کی گر فتاری کے بعد میرپور میں بھی تحریک لبیک کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے مطاہرین اور پولیس کے درمیان مڈ بھیڑ  پر پولیس نے تقریباً50کے قریب کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا میرپور میں تحریک لبیک کے کارکنوں نے مطاہرہ کیا جس پر میرپور پولیس نے مظاہرین کو گرفتار کر لیا دوسری جانب متعدد تحریک لبیک کے کارکنوں نے ٹیلی فون بند کر دیے اور رپوش ہو گئے تاہم حالات کشیدہ ہیں،مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ گرفتار قائدین کو رہا کیا جائے۔
Exit mobile version