اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز )آزاد کشمیر قانون اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم کے خلاف 21جنوری سے 30 جنوری تک ہفتہ کشمیر منایا جائے گا اس ہفتہ کے دوران کشمیری تارکین وطن جرمنی۔ فرانس۔اٹلی ۔ برسلز ۔برطانیہ اور مختلف یورپین شہروں اور یورپین پارلیمنٹ میں بھارتی افواج کے وحشیانہ مظالم کی حقیقی تصویراقوام عالم کے سامنے پیش کرنے کے لہییاحتجاجی مظاہرے ۔ریلیاں اور سیمینار منعقد کہے جاہیں گے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دوران بیرونی ممالک میں مقیم کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی تمام شہروں میں احتجاجی مظاہرے ۔ریلیاں سیمینار منعقد کرنے کے علاوہ مظالم کی تصاویر ۔وڈیو دکھائی جائیں گی ۔اس دوران یورپین پارلیمنٹ کے ممبران کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کو تصویروں کے ذریعے اجاگر کیا جائے گا ۔انہوں نے یورپین ممالک۔ جرمنی ۔برطانیہ میں آباد کشمیری تارکین وطن سے اپیل کی کہ وہ 21 جنوری سے شروع ہونے والے ہفتہ کشمیر کو بھرپور انداز منائیں جس میں اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی افواج نے دنیا کے ممنوعہ اور خطرناک ترین ہتھیار پیلٹ گنوں اور کیمیائی ہتھیاروں کے ذریعے مظالم کی انتہا کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ ہیومن رائٹس کونسل کے کمشنر کی رپورٹ اور برطانوی پارلیمنٹ کی آل پارٹیز فرینڈز گروپ آف کشمیر کی رپورٹ کے بعد اب یورپین پارلیمنٹ میں ہونے والی مسئلہ کشمیر پر سماعت ایک مثبت پیش رفت ہے۔