Site icon روزنامہ کشمیر لنک

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی بیرسٹر سلطان محمود کو دور روزہ دورے کی دعوت

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کل دور روزہ دورے پرلاہور روانہ ہو نگے۔ اپنے دورہء لاہور کے دوران وہ بروز جمعرات صبح 11:30 بجے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت پر ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔جبکہ اپنے دورہء لاہورکے دوران وہ پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف تقریبات سے خطاب بھی کریں گے۔

Exit mobile version