Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارتی حکومت نے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم بنانے کی منظوری دیدی

یہ ڈیم 2022میں مکمل ہوگا اور اس سے جموں و کشمیر اور پنجاب کے کسانوں کو پانی ملے گا
بھارت اس پوزیشن میں آجائیگا کہ وہ پنجاب میں دریائے راوی کے اس پانی کو استعمال کرسکے گا  بھارتی حکومت نے دریائے راوی پر شاہ پور کنڈی ڈیم بنانے کی منظوری دیدی ہے، جس کی وجہ سے پاکستان جانے والے پانی میں کمی آئے گی۔ایک رپورٹ کے مطابق ڈیم بنانے کے پروجیکٹ سے بھارت اس پوزیشن میں آجائیگا کہ وہ پنجاب میں دریائے راوی کے اس پانی کو استعمال کرسکے گا جو فی الوقت ضائع ہوکر مادھو پور سے پاکستان کی طرف جاتا ہے۔یہ ڈیم 2022میں مکمل ہوگا اور اس سے جموں و کشمیر اور پنجاب کے کسانوں کو وافر مقدار میں پانی میسر ہوگا۔اس ضمن میں بھارتی کابینہ نے فیصلہ کیا، حکام کے مطابق اس ایسا سند طاس معاہدے کی روشنی میں کیا گیا، جس میں بھارت کو راوی کا پانی استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
Exit mobile version