مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام میں ’واکی ٹاکی‘ کا نیا فیچر بھی شامل کردیا گیا ہے، جس کی مدد سے صارفین اپنے دوستوں سے وائس نوٹ کے ذریعے بات چیت کرسکیں گے۔انسٹا کا ‘واکی ٹاکی’ فیچر واٹس ایپ، فیس بک، میسنجر ایپ اور دیگر ایپس کی طرح نقل کردہ آواز والے پیغام کا فیچر ہے، جس کے ذریعے صارفین مختصر پیغام اپنی آواز میں بھیج سکتے ہیں۔انسٹاگرام کا واکی ٹاکی فیچر ڈائریکٹ میسج باکس میں مہیا گیا ہے، جو گروپ چیٹ سمیت ایک فرد سے بھی بات کرنے کے لیے دستیاب ہے۔اس فیچر کی نشاندہی مائیک آئیکون سے ہوگی، جسے استعمال کرنے کے لیے صارف کو کچھ دیر تک مائیک بٹن دبا کر رکھنا ہوگا تاکہ وہ اپنے دوست کو مختصر پیغام بھیج سکے۔اس فیچر کی مدد سے اب انسٹاگرام صارفین کو چیٹ میں ٹائپنگ کی مشکل پیش نہیں آئے گی وہ جلدی کی صورت میں وائس نوٹ کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔