Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر میں درجہ حرارت منفی 10 ہو گیا ہے

مقبوضہ کشمیر میں درجہ حرارت منفی 10 ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سردی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے ۔جموں کشمیر میں جمعہ کورات کا درجہ حرارت مزید گرگیا اور یوں ریاست، خاص کر وادی ٹھٹھراتی سردی کی لپیٹ میں آگئی ہے۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سونم لوٹس کا کہنا ہے کہ آنے والے ایک ہفتے تک صورتحال ایسی ہی رہ سکتی ہے اور اس بیچ موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔اگر چہ وادی بھر میں کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا، تاہم سیاحتی مقام گلمرگ وادی کا سرد ترین مقام رہا جہاں درجہ حرارت منفی10.6ڈگری س ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.7ڈگری سی درج کیا گیا۔لداخ خطے کے لیہہ میں درجہ حرارت منفی5.9جبکہ کرگل میں منفی9.9ریکارڈ کیا گیا۔جموں شہرمیں تاہم درجہ حرارت 7.2ڈگری سی ریکارڈ کیا گی

Exit mobile version