Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پربھارت مخالف مظاہروں اور ہڑتالوں کے باعث معمولات زندگی مفلوج

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریزمقبوضہ کشمیرکی بگڑتی ہوئی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں جہاں سیکیورٹی خدشات پیدا ہونے کے بعد بڑے پیمانے پربھارت مخالف مظاہروں اور ہڑتالوں کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔اقوام متحدہ نے کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفنDujarric نے نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم مقبوضہ علاقے کی صورتحال کابغورجائزہ لے رہے ہیں جہاں پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سات کشمیریوں کو شہید کئے جانے کے بعد احتجاجی مظاہروں کی نئی لہرشروع ہوگئی ہے۔۔ یاد رہے پاکستان اقوام متحدہ میں مختلف فورمز پر کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دیئے جانے کے بعد تنازعہ کے حل کا مطالبہ کرتا آیا ہے اور عالمی ادارے پر زور دے رہا ہے کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنایا جائے جبکہ اس ضمن میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے 14 جون کو جو پہلی رپورٹ جاری کی ہے اس میں بھی تحقیقات کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور رپورٹ میں بھارتی مسلح فورسز پر شہریوں کو ہلاک کرنے اور پیلٹ گنوں کے استعمال کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔ رپورٹ میں بامقصد مذاکرات کی بھی حمایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version