Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جموں وکشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(کشمیر لنک  نیوز)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کا تنازعہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے اور حکومت پاکستان اسے انتہائی اہمیت دیتی ہے۔جموں و کشمیر تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پرزیر التواء ہے جس نے تنازعہ پر متعدد قراردادیں جاری کی ہیں۔جموں و کشمیر تنازعہ کے حل کے لیے پاکستان کا اصولی موقف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مبنی ہے۔پاکستان نے ہر دستیاب موقع پر اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی آئی سی) کے فورم پر بھی جموں وکشمیر تنازعہ کو اٹھایا ہے جمعرات کو سید آغا رفیع اﷲ کے سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ او آئی سی جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتی ہے جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے پاکستان کی کاوشوں کی بدولت1994 میں جموں و کشمیر پر رابطہ گروپ کا قیام عمل میں آیا۔رابطہ گروپ کے اجلاس او آئی سی ،وزا ئے خارجہ کونسل او آئی سی کے وزراء خارجہ کے نیویارک میں سالانہ رابطہ اجلاس کے بین الاطراف باقاعدگی سے منعقد ہوتے ہیں تاکہ جموں و کشمیر تنازعہ کے تمام اہم پہلوئوں پر بحث کی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہر سال او آئی سی وزراء کی کونسل کے اجلاس میں جموں و کشمیر تنازعہ پر قراردادیں منظور کی جاتی ہیں جو کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کی توثیق کرتی ہیں اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے کی جانے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورر مظالم کی مذمت کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بھیانک صورتحال کے تناظر میں وزیر خارجہ نے یو این سیکرٹری جنرل ،صدر یو این سیکیورٹی کونسل،جدہ میں او آئی سی سیکرٹری جنرل اور جنیوا میں یو این ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خطوط لکھے جن میںان کی توجہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ بھارتی بربریت کی جانب مبذول کروائی اور زور دیا کہ وہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قتل وغارت بندکروانے اور یواین سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازعے کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں اسی طرح وزیر خارجہ نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں شبیر احمد شاہ جیسے کشمیری رہنمائوں کیساتھ برا سلوک روا رکھنے سے متعلق یو این سیکرٹری اور ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خطوط لکھے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جموں وکشمیر کے لوگوں کی اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا جب تک انہیں حق خود ارادیت کا جائز حق نہیں مل جاتاqa/aa/mz

Exit mobile version