کشمیری عوام اپنی آزادی کی تحریک جاری کئے ہوئے ہیں جسے دہشت گردی کے ساتھ جوڑا نہیں جانا چاہئے
تنازعہ کشمیر کو پائیدار مذاکراتی عمل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے مشترکہ بیان سری نگر(کشمیر لنک نیوز)مقبوضہ کشمیر کیمشترکہ آزادی پسند قیادت نے وزیراعظم عمران خان کے مسئلہ کشمیر پر تازہ موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق نے ترکی میں عمران خان کے مسلہ کشمیر پر بیان کا خیر مقدم کیا ہے میر واعظ نے ٹویٹ کی ہے کہ عمران خان نے درست کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اپنی آزادی کی تحریک جاری کئے ہوئے ہیں جسے دہشت گردی کے ساتھ جوڑا نہیں جانا چاہئے۔ یاد رہے کہ ترکی میں ترک صدر کے ساتھ میڈیا سے بات چیت میںوزیراعظم نے کہا کہ بھارت اس تناظر میں پاکستان کے ساتھ بات چیت سے گریز کر رہا ہے کہ جب تک پاکستان دہشت گردی میں پشت پناہی ترک نہیں کرتا وہ مذاکرات نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کے بغیر چیزیں بہتر نہیں ہو سکتیں۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ کشمیر کا ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام اپنی آزادی کی تحریک جاری کئے ہوئے ہیں جسے دہشت گردی کے ساتھ جوڑا نہیں جانا چاہئے۔ وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر رجب طیب اردووان کے درمیان انقرہ میں وفود کی سطح کے مذاکرات کے بعد جاری مشترکہ بیان میں تنازعہ کشمیر کو پائیدار مذاکراتی عمل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔