اسلام آباد(کشمیر لنک نیوز)دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سمیت ہرفورم پرمسئلہ کشمیر اجاگرکررہاہے۔پاکستان ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کشمیر کے عوام اس مسئلہ کو اپنی خواہشات اوراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرناچاہتے ہیں۔ڈاکٹرمحمدفیصل نے کہاکہ بین الاقوامی تنظیمیں بھی مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں پربھارت کے مظالم کو بے نقاب کررہی ہیں۔