Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے میاں داد اور عمران خان میں اختلاف رائے

پاکستان کرکٹ کی بہتری کے حوالے سے جاوید میاں داد اور عمران خان میں اختلاف رائے سامنے آیا ہے، عمران خان ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو تباہی کی جڑ سمجھتے ہیں جبکہ جاوید میاں داد اس کے حق میں نظر آتے ہیں۔عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ پر ہنگامی بنیادوں پر توجہ نہ دی گئی تو کرکٹ کا حشر بھی ہاکی والا ہوجائے گا۔جاوید میاں داد نے پاکستان کی جانب سے 124 ٹیسٹ میچوں میں 8832 رنز بنائے ہیں جب کہ 233 ایک روزہ میچز میں 7381 رنز اسکور کیے ہیں۔ہمارے دور میں ہر کام پروفیشنل طریقے سے ہوتا تھا اور ہر ڈپارٹمنٹ کے پاس ملک کے بہترین کھلاڑی تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈپارٹمنٹل کرکٹ سے ٹیلنٹ پالش ہوکر پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملتا تھا جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں میں شمار ہوتی تھی,.ان کا کہنا ہے کہ اداروں کی کرکٹ ٹیمیں ہی پاکستان کرکٹ کو دوبارہ اوپر لاسکتی ہیں لہٰذا ڈپارٹمنٹل کرکٹ کو بند نہ کیا جائے جب کہ ماضی میں اسی سسٹم نے پاکستان کو بڑے بڑے کھلاڑی دیئے اور کھلاڑیوں کے معاشی مسائل بھی حل کئے۔عالمی شہرت یافتہ بیٹسمین اور کوچ کا کہنا تھا کہ ملک میں کرکٹ کی ترقی میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کا کردار ہمیشہ سے نمایاں رہا ہے اور اس جانب جنگی بنیادوں پر توجہ دے کر سرکاری اور نیم سرکاری اداروں کیلئے لازمی قرار دیا جائے کہ وہ اپنی کھیلوں کی ٹیمیں تشکیل دیں اور اپنی آمدنی کا کچھ حصہ کھیل کیلئے مختص کریں۔

Exit mobile version