Site icon روزنامہ کشمیر لنک

آزاد کشمیر حکومت کا احسن اقدام کشمیر سے متعلق خصوصی باب نصاب میں شامل کرنے کی منظوری

مظفرآباد(کشمیر لنک نیوز)آزاد کشمیر حکومت نے جماعت اول سے بارہویں جماعت تک کے نئے نصاب تعلیم کی منظوری دے دی’ نوٹیفیکیشن جاری ‘مارچ 2019 سے نئے نصاب کا اجراء ہو گا۔ پہلی تا بارہویں جماعت کے نئے نصاب میں تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے مضامین شامل کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے نصاب میں تبدیلی کے حوالے سے قائم رویو کمیٹی کی سفارشات منظور کر لی گئی۔نظامت تحقیق و ترقی نصاب ڈاکٹر مقبول طاہر، چئرمین ٹکسٹ بک بورڈ راجہ خورشید، ایڈیشنل سیکرٹری ایلیمینٹری و سیکنڈری ایجوکیشن سلیم گردیزی اور راجہ محمد سجاد خان ڈائرکٹر کشمیر لبریشن سیل پر مشتمل کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد شروع۔پہلی کلاس سے بارہویں کلاس تک اردو انگلش معاشرتی علوم سمیت دیگر مضامین میں کشمیر سے متعلق خصوصی باب شامل کیے گئے ہیں۔ تاریخ کی کتاب مکمل طور پر معلومات کشمیر پر مبنی ہوگی۔ 11 نکاتی سفارشات میں بنیادی معلومات، نقشہ جموں کشمیر، رقبہ، آبادی، انتظامی تقسیم، سیاحتی مقامات، شہرو قصبے شامل کئے گئے ہیں۔ ریاست جموں وکشمیر مختلف ادوار، سلاطین کشمیرمغل، افغان، سکھ، ڈوگرہ جموں کشمیر میں اشاعت اسلام، شہدا کشمیر، یوم تاسیس آزاد حکومت ریاست جموں کشمیر، قائداعظم کا دورہ جموں وکشمیر1944، تحریک آزادی کشمیر پر ایک نظر، 3 جون 1947 کا اعلان آزادی ہند سے لے کر 27 اکتوبر 1947 تک بھارتی افواج کے کشمیر پر قبضے کی واقعاتی کڑیوں پر مبنی کہانیاں، ریاست جموں کشمیر کی شخصیات، تحریک آزادی کشمیر کے مرکزی رہنماوِں کے علاوہ ہر ضلع سے ایک ایک شخصیت کا تزکرہ جنہوں نے تحریک آزادی میں نمایاں کردار ادا کیا ہو، تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے پر تاصر کہانیاں اور حصہ نظم میں شعراء کشمیر کے کلام سے انتخاب شامل کیا گیا ہے

Exit mobile version