انگریزی کے 4 بڑے اخبارات گریٹر کشمیر، کشمیر آبزرورکشمیر ریڈر،کشمیر مانیٹر ن کا پہلا صفحہ خالی
حکومت کے خلاف احتجاج ۔کشمیری ایڈیٹروں کی تنظیم کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کی طرف سے ایک جملہ
سری نگر مقبوضہ کشمیر کے اخبارات نے قابض بھارتی انتظامیہ کے خلاف انوکھا اور غیر معمولی احتجاج کیا ہے ۔ اتوار کو انگریزی کے 4 بڑے اخبارات گریٹر کشمیر ، کشمیر آبزرورکشمیر ریڈر،کشمیر مانیٹر نے احتجاجا پہلے صفحے پر کچھ شائع نہیں کیا ۔ کوئی خبر شائع ہوئی نہ تصویر اور نہ ہی اشتہار بلکہ پہلا صفحہ خالی چھوڑ دیا گیا ۔پہلے صفحے کے د رمیان میں کشمیری ایڈیٹروں کی تنظیم کشمیر ایڈیٹرز گلڈ کی طرف سے لکھا گیا ہے حکومت کے خلاف احتجاج،۔قابض بھارتی انتظامیہ کا کشمیری میڈیا کے خلاف کریک ڈان جاری ہے ۔ گزشتہ سال انگریزی اخبار کشمیر ریڈر کو حکومت نے بند کر دیا تھا ایک ماہ تک اخبار کی بندش کے بعد اشاعت بحال ہوئی تھی ۔۔کشمیر ایڈیٹرز گلڈ نے بھارتی انتظامیہ کی جانب سے اخبارات کے خلاف کریک ڈان کی شدید مذمت کی ہے۔کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے اخبارات نے ناروا سلوک اور اشتہارات کے معاملے پر تنگ کرنے پر احتجاجا سرورق خالی چھوڑ دیا جس کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا ہے۔ بھارتی انتظامیہ نے وادی میں بھارتی فوج کے مظالم دکھانے والے نامور اخبار ‘گریٹر کشمیر’ اور ‘کشمیر ریڈرز’ کو خاموش کرنے کے لیے ان کے اشتہارات روک لیے۔مذکورہ اخبارات سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیر آبزرور اور کشمیر مانیٹر سمیت دیگر اخبارات نے بھی اپنے سرورق پر کوئی خبر شائع نہیں کی۔