Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جنوبی کشمیر میں شہید ہونے والے کشمیری نو جوانوں کی تعداد3 ہو گئی ہے

اتوار کی شام کو دو کشمیری نوجوان شہید ہوئے پیر کے روز ایک اور نوجوان شہید
مارے جانے والوں میں کما نڈر مدثر احمد بھی شامل ہے بھارتی فوجی ترجمان کا دعوی
ترال میں شہریوں کے مظاہرے ، فورسز نے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے

سری نگر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں جنوبی کشمیر میں شہید ہونے والے نو جوانوں کی تعداد3 ہو گئی ہے ۔ بھارتی فوج نے ترال کے پنگلش علاقے کا محاصرہ کر کے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران اتوار کی شام کو دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا پیر کے روز ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا گیا اس دوران بھارتی فوج نے دو گھرون کو بارود سے تباہ کر دیا۔ بھارتی فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ مارے جانے والوں میں کما نڈر مدثر احمد بھی شامل ہے جو پلوامہ حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ادھر نوجوانوں کی شہادت پر نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے علاقہ میں فورسز کی گاڑیوں پر بس اسٹینڈ ترال میں شدید پتھرائو کیا جس دوران فورسز نے پتھرائو کرنیو الے نوجونوں کو منتشر کرنے کیلئے درجنوں آنسو گیس کے گولے داغے ۔ قصبے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا اور دکانداروں نے دکانیں بند کیں اوربازار آنا فانا بند ہوا اور ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب ہوا۔ فورسز نے نوجوانون پر آنسو گیس کے گولے داغے ۔

Exit mobile version