Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پلوامہ قصبے میں نامعلوم افراد نے ایک بھارتی فوجی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا

سری نگر جنوبی کشمیر کے پلوامہ قصبے میں نامعلوم افراد نے ایک بھارتی فوجی اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔یہ واقعہ بدھ کے روز پنگلینہ گائوں میں پیش آیا جہاں 25سالہ عاشق حسین نامی فوجی اہلکار کو اس کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کیا گیا۔ عاشق پر نقاب پوشوں نے قریب سے گولیاں چلائیں جس کے بعد اسے اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ واقعہ کے بعد فوج اور ایس او جی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔

Exit mobile version