Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ایل اوسی پر فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی

ایک فوجی 24 سالہ سپاہی کرم جیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا
ایل اوسی پر فائرنگ کا واقعہ سندربنی سیکٹر کے کیری بٹل علاقے میں پیش آیا

راجوری  این ڈی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ سندربنی سیکٹر کے کیری بٹل علاقے میں پیش آیا۔ گولیوں کی زد میں آکر چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا اور جہاں ایک فوجی سپاہی کرم جیت سنگھ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔

Exit mobile version