Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سپریم کورٹ نے ڈی جی اطلاعات راجہ اظہراقبال کی تقرری درست قراردیدی،پٹیشن خارج

مظفرآباد (کشمیر لنک نیوز)آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی ابتدائی تقرری اور جملہ ترقیابیوں کو قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے مس نمرہ عندلیب ساحر بٹ کی جانب سے دائر کردہ رٹ اپیل کو خارج کر دیا ہے ۔عدالت نے مس نمر ہ ایڈووکیٹ بنام آزاد حکومت سول پی ایل اے نمبر2019/23کا فیصلہ صادر فرماتے ہوئے قرار دیا ہے کہ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ نے راجہ اظہر اقبال کی تعیناتی کو اپنے ایک فیصلہ 23مئی1995ء جو کہ 29مئی1995ء کو سنادیا گیا تھا کے ذریعے درست قرار دے رکھا ہے ۔اب ا س نوعیت کی رٹ یا اپیل دوبارہ نہیں کی جاسکتی۔اس لیے ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی رٹ قانون کے عین مطابق خارج کی ہے۔ سپریم کورٹ نے بھی نہ صرف عدالت العالیہ کے فیصلہ کو برقرار رکھا بلکہ راجہ اظہر اقبال کے جملہ سلیکشن بورڈ اور ترقیابیاں درست اور قانون کے مطابق قرار دی ہیں۔حکومت آزادکشمیر اور ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر کے ڈی خان ایڈووکیٹ اورسینئر قانون دان راجہ محمد عارف راٹھور ایڈووکیٹ نے پیروی کی۔

Exit mobile version