Site icon روزنامہ کشمیر لنک

پاکستان کا ایک بھی ایف 16 طیارہ نہیں گرا، مودی جی، کب تک جھوٹ بولتے رہو گے؟

جموں وکشمیر کے تشخص کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور مسلمانوں کو بنیاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں
کشمیریوں کو بالغ النظری اور ہوشیاری سے کام لیکر قوم دشمنوں کو مسترد کرنا ہے فاروق عبداللہ

سری نگر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ نے کہا کہ اب امریکہ کی ایک میگزین نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ پاکستان کا ایک بھی ایف 16 طیارہ نہیں گرا انہوں نے کہا ہے مودی جی، کب تک جھوٹ بولتے رہو گے؟ کیوں اتنا جھوٹ بولتے ہو؟۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کیساتھ ہوئی وعدہ خلافیاں موجودہ حالات کی بنیادی وجہ ہے اور نئی دلی کو اپنی کشمیر پالیسی پر فوری نظرثانی کرکے یہاں تاناشاہی پر مبنی حکمرانی کو ترک کرنا چاہئے۔ ۔ شما پرساد مکھرجی جو روز اول سے ہماری خصوصی پوزیشن کیخلاف تھے اور جموں وکشمیر کو بھارت میں مکمل طور پر ضم کرنے کے خواہاں تھے۔فاروق عبداللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آر ایس ایس اور بی جے پی کے عزائم صحیح نہیں، یہ لوگ جموں وکشمیر کے تشخص کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور مسلمانوں کو بنیاد کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ اپنے عزائم کو پورا کرنے کیلئے ان لوگوں نے کشمیر میں اپنے آلہ کاروں کو کام پر لگا رکھا ہے اور طاقت و پیسے کے بلبوتے پر اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ لیکن کشمیریوں کو بالغ النظری اور ہوشیاری سے کام لیکر قوم دشمنوں کو مسترد کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور ان کے آلہ کار ہمیں مذہبی، علاقائی، لسانی یہاں تک کہ مسلکی بنیادوں پر تقسیم کرنے چاہتے ہیں۔ آنے والے انتخابات اہم امتحان ہے اور اس کے بعد اسمبلی الیکشن اس سے زیادہ اہمیت والا امتحان ہے، اس لئے ہمیں ان دونوں الیکشنوں میں دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانا ہے۔

Exit mobile version