Site icon روزنامہ کشمیر لنک

میرواعظ عمر فاروق سے دوسرے دن مسلسل گیارہ گھنٹے تک سوالات

ان سے سوالات پوچھے گئے انہیں صرف نمازوں کے لئے وقفہ دیا گیا
میرواعظ نے بھارتی ایجنسی کے الزامات قبول کرنے سے انکار کردیانئی دہلی  کل جماعتی حریت کانفرنس ( میرواعظ ) کے چیرمین میرواعظ مولانا عمر فاروق کو دوسرے دن مسلسل گیارہ گھنٹے تک بھارتی تفتیشی ایجنسی کے د فتر میں بٹھائے رکھا گیا اس دوران ان سے سوالات پوچھے گئے انہیں صرف نمازوں کے لئے وقفہ دیا گیا۔ دوسرے دن بھی این آئی اے ہیڈ کوارٹر پر پو چھ تاچھ کا سلسلہ گیارہ گھنٹے تک جاری رہا اس دوران میرواعظ کو نمازوں کے لئے وقفہ دیا گیا اور ان سے مختلف نوعیت کے سوالات پوچھے گئے میرواعظ نے بھارتی ایجنسی کے الزامات قبول کرنے سے انکار کردیا ۔این آئی اے نے 26فروری کو میرواعظ کی رہایش گاہ واقع نگین اور میرواعظ منزل راجوری کدل پر چھاپے مارے اور تلاشیان لیں ۔ایجنسی نے گذشتہ برس میرواعظ کے دو قریبی رشتے داروں مولوی شفاعت اور مولوی منظور سے بھی پوچھ گچھ کی تھی میرواعظ نے ایجنسی کو بتایا کہ وہ کسی بھی ٹیرر فنڈنگ معاملے میں ملوث نہیں ہیں اور جس ایف آئی آر کے متعلق ایجنسی ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے وہ اس سے واقف ہی نہیں ہیں ۔ادھروادی کے مختلف مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے میرواعظ کو دہلی بلا کر ان سے پوچھ گچھ کرنے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔پارمپورہ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے سربراہ ہلال احمد منڈو نے اپنے بیان میں کہا کہ میرواعظ کشمیریوں کے سیاسی لیڈر ہی نہیں بلکہ وہ دینی رہنما بھی ہیں اور میرواعظ خاندان کے احسانات کو کشمیری عوام بھول نہیں سکتے ۔انہوں نے کہا کہ میرواعظ خاندان نے دین اسلام کی اشاعت و ترویج میں جو کام کیا وہ تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ہیں ۔

Exit mobile version