این آئی اے نے یاسین ملک کے خلاف جعلی مقدمے میں ان کے خلاف ریمانڈ حاصل کر لیا
اس سے قبل بھارتی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے ان کے خلاف تین پرانے کیس دوبارہ کھول دیئےنئی دہلی جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو کورٹ بھلوال جیل جموں سے نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے یاسین ملک کے خلاف جعلی مقدمے میں ان کے خلاف ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ محمد یاسین ملک کو 22 فروری کو سری نگر سے گرفتار کیا گیا تھا۔ بعدازاں انہیں کالے قانون ”پبلک سیفٹی ایکٹ” کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ این آئی اے نے یاسین ملک کے خلاف نیا مقدمہ درج کر کے انہیں دہلی منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھارتی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی نے ان کے خلاف تین پرانے کیس دوبارہ کھول دیئے ہیں۔