Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بارہ مولا میںپیلٹ گن کے استعمال سے ایک45 سالہ خاتون زخمی،انکھوں میں پیلٹ لگے

شوپیان ضلع میں محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا
بارہ مولا میںپیلٹ گن کے استعمال سے ایک45 سالہ خاتون زخمی،انکھوں میں پیلٹ لگے
محمد رمضان شیخ سمیت 4افراد کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل

سری نگر(کے پی آئی)جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے ۔یہ واقعہ شوپیان کے گواہند نامی گائوں میں پیش آیا جہاں بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ہفتے کو علی الصبح محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی شروع کی تھی۔گھر گھر تلاشی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔ ادھر شمالی کشمیر کے بارہ مولا ضلع میں بھارتی فورسز کی طرف سے پیلٹ گن کے استعمال سے ایک45 سالہ خاتون زخمی ہو گئی ہیں راجہ بیگم کو انکھوں میں پیلٹ لگے اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سری نگر منتقل کر دیا گیا ہے ادھر جماعت اسلامی مقبو ضہ کشمیر کے رہنما محمد رمضان شیخ سمیت 4افراد کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ ( پی ایس اے ) کے تحت کوٹ بھلوال جیل منتقل کر دیا گیا ان افراد میں جاوید احمد ،گلزار احمد غنی اور رمیظ شاہ شامل ہیں ۔شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں جمعہ کی صبح ایک جواں سال نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق اولڈ ٹاون بارہمولہ کے گنائی حمام علاقہ میں صبح ایک جواں سال نوجوان مبشر احمد ڈار عرف چھوٹو ولد محمد اشرف ڈار کی لاش دیکھی گئی۔

Exit mobile version